ممبئی : ہندوستانی ریلوے کی “امرت بھارت اسٹیشن اسکیم” کے تحت مہاراشٹر کے 132 ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنائے جانے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کے اعلان سے مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ فرسودہ اور ناقص سہولیات سے جلد ہی مسافروں کو چھٹکارہ حاصل ہوگا ۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کو مسافروں کے لیے زیادہ آرام دہ اور جدید سہولیات سے آراستہ بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت مسافروں کے لیے ویٹنگ لاؤنجز، فوڈ کورٹس، صاف ستھرے بیت الخلاء، لفٹس، ایسکلیٹرز، اور ڈیجیٹل سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ساتھ ہی، اسٹیشنوں کی خوبصورتی اور شہری منصوبہ بندی کے مطابق بہتر رابطے کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
اس فہرست میں مہاراشٹر کے کئی اہم اسٹیشن شامل کیے گئے ہیں، جن میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر (وسطی اور مغربی)، اندھیری، تلک ٹرمینس، پونے، ناسک روڈ، ناگپور، اورنگ آباد، کولہاپور، پربھنی، شولاپور، ستارہ، سانگلی، امراوتی، بھوساول اور دیگر شامل ہیں۔ متعدد مضافاتی اور دیہی اسٹیشنوں کو بھی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، جیسے اکل کوٹ روڈ، داؤنڈ، اگتپوری، چندا فورٹ، ملاڈ، ڈومبیولی اور چنچواڑ۔
اس اسکیم کے تحت منتخب ریلوے اسٹیشنوں کی فہرست اور ان کے لیے مختص ری ڈیولپمنٹ بجٹ (کروڑ روپے میں) درج ذیل ہے: