ریاستی حکومت کے سر جے جے ہسپتال کے احاطے میں برطانوی دور اقتدار میں تعمیر کی گئی 132 سال پرانی سرنگ دریافت ہوئی ہے اس کی تصدیق سرکاری حکام نے جمعہ کو کی ہے
ممبئی: ریاستی حکومت کے سر جے جے ہسپتال کے احاطے میں برطانوی دور اقتدار میں تعمیر کی گئی 132 سال پرانی سرنگ دریافت ہوئی ہے اس کی تصدیق سرکاری حکام نے جمعہ کو کی ہے۔ اسپتال کی ڈین ڈاکٹر پلاوی ساپلے نے بتلایا کہ تقریباً 200 میٹر لمبی سرنگ کی سنگ بنیاد 1890 میں رکھی گئی ہوگی اس پر اس کی تاریخ کا اندراج ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز اسپتال کے ایک رہائشی میڈیکل آفیسر ارون راٹھوڈ معول کے مطابق گشت پر تھے اس دوران انکی نظر نرسنگ کالج کی دیوار کے قریب ایک سوراخ پر پڑی جسکو مزید کھودنے پر سرنگ دریافت ہوئی۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جس عمارت کے نیچے اینٹوں کی دیواروں والی سرنگ دریافت ہوئی ہے وہ ماضی میں سر ڈی ایم پیٹ ہسپتال برائے خواتین اور بچوں کا تھا، جسے مارچ 1892 میں بائیکلہ کے وسیع و عریض ہسپتال کیمپس میں تعمیر گیا تھا۔
ڈاکٹر سیپل نے مزید کہا کہ یہ عمارت فی الوقت ایک نرسنگ کالج میں تبدیل ہوگئ ہے، نیز چند برسوں قبل بھی اس عمارت میں میں ایک سرنگ کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اسے تلاش کرنے کے لیے کوئی سرکاری ریکارڈ یا نقشہ موجود نہیں ہے۔
سرکاری ریکاڑ کے مطابق ایک پارسی مخیر سر جے جے کے قطعہ اراضی اور انکے عطیہ کے سببب ہسپتال کی بنیاد 3 جنوری 1843 کو رکھی گئی تھی، نیز اب اس سرنگ کی دریافت پر پتھر پر جس تاریخ کا اندارج ہے اس پر 1890 تحریر کیا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیکہ سرنگ کی تعمیر بعد میں عمل میں آئی۔
ہسپتال کے حکام نے مزید تحقیقات کے لیے ممبئی کے کلکٹریٹ اور آثار قدیمہ کے محکموں کو تمام تفصیلات فراہم کی ہے جس سے مزید معلومات حاصل ہونا متوقع ہے۔