لکھنؤ: اوبرا-سی 660میگاواٹ کی دونوں مشینوں نے پوری صلاحیت کےساتھ بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے۔ اس کامیابی کےلئے وزیر توانائی نے پیداوار کارپوریشن کے افسران کو مبارک باد دی ہے۔ یونٹ کےشروع ہونے سے ریاست کی پیداوار کی صلاحیت میں 10فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
توانائی وزیر اے کے شرما نے بدھ کو بتایا ہےکہ ایٹہ کی جواہر پور پاور پلانٹ کی پہلی یونٹ سے 660میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی 3-4دنوں میں شروع ہوجائے گی۔ جواہر پور کی 660میگاواٹ کی فروری 2024 تک پیداوار شروع کردی جائے گی۔ ابھی اوبرا-سی کی دوسری یونٹ، پنکی، اوبرا ڈی منصوبہ کی پیداوار آناباقی ہے۔
اوبرا سی کی 660 میگاواٹ صلاحیت کی اس یونٹ کو 765کے وی انپرا ڈی اناؤ ٹرانسمیشن لائن سے جوڑکر سنکرونائز کیا گیا ہے جس سے گریڈ میں 660 میگاواٹ بجلی پہنچنے لگی ہے۔
ریاستی بجلی پیداوار کارپوریشن کےصدر آشیش کمار گوئل نے بتایاکہ بجلی پیداوار میں اضافہ کےلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ اوبرا اور جواہر پور کی زیر تعمیر تاپی منصوبوں کی یونٹوں سے پیداوار جلد شروع کردینے کےاحکام کورین کمپنی دوسان کے افسران کو دیئے گئے تھے جس کےبعد اوبرا کی 660 میگاواٹ کی پہلی یونٹ سے پیداوار شروع ہوگئی ہے۔
صدر نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بجلی کا مطالبہ بڑھے گاجسے دھیان میں رکھتے ہوئے زیر تعمیر یونٹوں کو جلد سے جلد پیداوار شروع کرنے کی تیاری ہے۔ وہیں زیر تعمیر منصوبوں کا کام تیزی سے مکمل ہوسکے اس کےلئے ہر سطح پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
اوبرا منصوبہ سون بھدر ضلع میںواقع ہے یہاں پر 660- 660 میگاواٹ صلاحیت کی دو نئی یونٹوں کی تعمیر چل رہی تھی جس میںسے پہلی یونٹ کوپیداوار سے جوڑ دیا گیا ہے۔
جواہر پور منصوبہ میں بھی 660-660میگاواٹ صلاحیت کی دو یونٹیں زیر تعمیر ہیں جس میں سے ایک یوٹ سے جلد پیداوار شروع ہوجائے گی۔ یوپی کے تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی پیداوار صلاحیت 6100میگا واٹ ہے۔ سورارجا سے بھی 7000میگاواٹ بجلی پیداوار کے ہدف کو پورا کیا جارہا ہے۔