اورنگ آباد/ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کے 137 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ریاستی صحت کے بلیٹن نے بدھ کو یہ معلومات دی۔
ان نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا کے کل کیسز بڑھ کر 7876141 ہو گئے ہیں جبکہ وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 147830 ہو گئی ہے۔
اس دوران ریاست بھر میں 108 مریضوں کو کورونا سے پاک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ ریاست میں اب تک 7727551 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.11 فیصد اور شرح اموات 1.87 فیصد پر آگئی۔
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 660 کورونا مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دریں اثنا، مراٹھواڑہ خطے کے ضلع بیڈ میں دو اوراورنگ آباد ضلع میں کورونا وائرس کا ایک معاملہ درج کیاگیا ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ خطے کے باقی چھ اضلاع میں کورونا انفیکشن کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔