اورنگ آباد، 10 ستمبر (؛مہاراشٹرکے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 137 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اوراس وبا کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوگئی ۔
طبی احکام نے جمعہ کے روزیہ اطلاع دی ۔ مراٹھواڑہ خطے کے تمام ضلع صدرمقامات سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادوشمارکے مطابق خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں بیڑ ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا ، جہاں 57 نئے کیسز سامنے اور ایک مریض کی موت ہوئی ۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 32 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ۔ وہیں لاتور میں 10 کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ، عثمان آباد میں 36 اور ناندیڑ میں دو کیسز سامنے آئے جبکہ جالنہ ، پربھنی اور ہنگولی میں ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔