اورنگ آباد، 3 جون : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1382 نئے کیسزسامنے آئے اور 53مریضوں کی موت ہوگئی۔
تمام ضلع صدر دفاتر سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق خطے کےآٹھ اضلاع میں لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا ، جہاں انفیکشن کے 151 نئے کیسزسامنے آئے اور 25 افراد کی موت ہوگئی۔
اس بعد اورنگ آباد میں 185 نئے کیسز درج کئے گئے اور 13 افراد کی موت ہوگئی جبکہ بھیڑ میں 375 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی اور 6 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ عثمان آباد میں 340 نئے کیسز سامنے آئے اور 3 مریضوں کی موت ہو گئی ۔
اسی طرح پربھنی میں 33 نئے کیسز اور تین افراد کی موت ہو گئی ، ناندیڑ میں 151 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ، جالنہ میں 107 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت اور ہنگولی میں 34 نئے کیسز جبکہ ایک مریض کی موت ہوگئی۔