لکھنؤ: بھات کھنڈے ثقافتی یونیورسٹی کا13واں یوم تاسیس دوشنبہ کو منعقد ہوگا۔ ادارہ کے آرٹ منڈپ آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں گورنر آنندی بین پٹیل 21آرٹ ہولڈروں کو 45 طلائی، نقرئی اور کانسے کے تمغے دیں گی۔ اس کے ساتھ ہی تین اسکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی جائے گی۔
یوم تاسیس میں سب سے زیادہ آٹھ طلائی تمغے ایم پی، طالبہ کنک کلشریشٹرھ کو ملیں گے۔ وہیں تقریب میں صرف ایک بیرون ملک کی طالبہ شری لنکا کی رہنے والی امرتھا شویتامبھری ودیا پتی کو بھی طلائی تمغہ ملے گا۔
یونیورسٹی کی وائس چانسلر سرشٹی دھون نے بتایا کہ یوم تاسیس تقریب میں ماسٹر آف پرفارمنگ آرٹس ایم پی اے اور بیچلر آف پرفارمنگ آرٹس بی پی اے کے کل 110 طلبا کو ڈگری دی جائے گی۔ وہیں یوم تاسیس میں 28 طلائی تمغے، 9نقرئی تمغے اور آٹھ کانسے کے تمغے دئے جائیں گے۔
وائس چانسلر نے بتایا کہ 56 فیصد تمغوں پر طالبات اور 44فیصد تمغوں پر طلباء نے قبضہ کیا ہے۔
بیچلر آف پرفارمنگ آرٹس بی پی اے میں کل 52 طلباء و طالبات کو ڈگری دی جا رہی ہے جس میں24 طالبات اور 28طلبا شامل ہیں۔وہیں ماسٹر آف پرفارمنگ آرٹس ایم پی اے کے کل 55طلباء و طالبات کو ڈگری دی جائے گی جس میں38 طالبات اور 17طلبا شامل ہیں۔