نئی دہلی ، 21 ستمبر (یواین آئی) سرکاری تیل کمپنیوں نے پیر کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز 14-15 پیسے کی تخفیف کی جبکہ اس دوران پٹرول کی قیمت مستحکم رہی۔
اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کو ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ ہفتہ کے روز بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اتوار کے روز ڈیزل 23-25 پیسے سستا ہواتھا ۔
کوروناوائرس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب کو متاثر کیا ہے ، جس کی وجہ سے قیمت پر اثر پڑا ہے۔ ستمبر میں خام تیل کی طلب گذشتہ 4 ماہ میں سب سے کم ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں 3 ستمبر سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اب تک 2.13 روپے فی لیٹر کمی درج کی گئی ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول 81.14 پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 71.43 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں پٹرول 87.82 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 15 پیسے کی کمی سے 77.87 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
کولکتہ میں پٹرول 82.67 روپے فی لیٹر مستحکم رہا ، جب کہ ڈیزل 15 پیسے کی کمی سے 74.94 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل 14 پیسے کی کمی سے 76.84 روپے فی لیٹرہوگیا۔
جمعہ کو پٹرول کی قیمت 23 پیسے سے 26 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت 35 پیسے سے 37 پیسے فی لیٹر تک کم کئے گئے تھے۔
جمعرات کو پٹرول 14-16 پیسے اور ڈیزل 19-20 پیسے سستا ہواتھا۔