جے پور، 16 جولائی (یو این آئی) راجستھان میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 143 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس کی تعداد بڑھ کر 26530 ہوگئی اور چار افراد کی موت ہوئی ہے۔
طبی محکمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ 46 معاملے بیکانیر میں، الور میں 45، راجدھانی جے پور میں 30، جھنجھنو میں 12، ناگور میں پانچ، پرتاپ گرھ، بانسواڑہ، کورولی، بوندی اور دیگر ریاست سے ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
محکمے کے مطابق ریاست میں آج چار متاثرین کی موت ہونے کے ساتھ اس کی تعداد بڑھ کر 534 ہوگئی ہے۔
محکمے کے مطابق 10 لاکھ 96 ہزار 696 لوگوں کے نمونے لئے گئے جن میں سے 10 لاکھ 65 ہزار 910 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی۔ ریاست میں 6459 ایکٹیو معاملے ہیں۔