ممبئی، 06 جون ؛مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 1494 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 78,93,197 لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1,47,866 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس دوران ریاست بھر میں 595 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 77,38,564 ہو گئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 6,767 مریض زیر علاج ہیں۔
اس دوران مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد ضلع میں کورونا کے تین معاملے سامنے آئے ہیں۔