بلیا : ضلع میں اتوار کو پولیس بھرتی امتحان میں سیندھ ماری کی کوشش کرنے والے 3 گروہ کے 12 اراکین سمیت کل 15 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ایس پی دیو رنجن ورما نے اتوار کو بتایا کہ بلیا میں پولیس بھرتی امتحان میں امتحان پاس کرانے کا جھانسہ دے کر امیدواروں سے پیسے کی وصولی کرنے والے ، دوسرے کی جگہ پر امتحان دینے والے ، امتحان سنٹر کے باہر سے بلیو توتھ/واکی۔
ٹاکی سے نقل کرانے والے تین گروہ کا انکشاف کیا ہے ۔پولیس نے پہلے گروہ میں ابھئے کمار شریواستو، ونیت کمار رام اور روکومیش پال، دوسرے گینگ میں فتح بہادر راج بھر، اجیت یادو اور ورون کمار یادو اور تیسرے گروپ میں گریجا شنکر، امت یادو، وشال یادو، انکت یادو و نکھل یادو ساتھ ہی کھیجری تھانہ علاقے کے کریا پار معصوم پور باشندہ اپیندر یادو کے نام شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار گینگ کے ارکان امیدواروں کو سلیکشن کرانے اور سوالیہ پرچے فراہم کرنے کا لالچ دے کر ان سے بھاری رقم وصول کرتے تھے ۔گرفتار ملزمین کے قبضے سے سے متعدد بلینک چیک، امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ اور قابل اعتراض مواد کے ساتھ ساتھ بلیو ٹوتھ، الیکٹرانک ڈیوائسز اور واکی ٹاکیز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔