لکھنؤ: ۔اجودھیا علاقہ میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن 150 الیکٹرانک بسیں چلائے گا۔ اجودھیا جانےو الے عقیدت مندوں کو بہتر اور آرام دہ ٹرانسپورٹ خدمات مہیا کرائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ وزیر نے جمعرات کو ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کےافسران کےساتھ جلسہ کرکے تیاریوںکا جائزہ اور رہنما ہدایات دیئے۔
ٹرانسپورٹ وزیر نے لیا جائزہ، افسران کو دیئے احکام
ٹرانسپورٹ وزیرنے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے آڈیٹوریم کے کمرے میں ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ سے سبھی آر ٹی او، اے آرٹی او، آر ایم، اے آر ایم کےساتھ ورچول جلسہ کیا۔ جلسے میں اجودھیا میں 22جنوری کو ہونےو الے بھگوان شری رام مندر کے پران پرتشٹھا کی تیاریوںکا جائزہ لیا گیا۔ دیا شنکر سنگھ نے کہاکہ یہ ہم سب کےلئے ایک فخر کی بات ہے کہ تقریباً 500 برسوں کےانتظار کے بعد بھگوان شری رام مندر کی پران پرتشٹھا کے ہم لوگ حقدار بننے جارہےہیں۔ ٹرانسپورٹ محکمہ اور کارپوریشن کے سبھی افسران زیادہ بہترطریقہ سے کام کریں۔ اجودھیا جانے والے عقیدت مندوںکو بہتر اور آرام دائک ٹرانسپورٹ خدمات مہیا ہوں۔