اورنگ آباد، 16 فروری مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 154 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، تاہم اس دوران کسی مریض کی موت کی اطلاع نہیں ہے ۔ طبی احکام نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصول اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 77 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ناندیڑ میں 27 ، پربھنی میں 27 اور جالنہ میں 22 کیسز درج کئے گئے ۔ بیڑ میں 16 اور ہنگولی میں سات افراد کے کورونا سے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے ۔