کیا آپ نے کبھی کسی دروازے پر دستک دینے سے قبل سوچا کہ آپ کا دستک دینے کا طریقہ ٹھیک نہیں اور آپ پوری عمر غلط طریقے سے لوگوں کے دروازوں پر دستک دیتے رہے۔ عام طور پر دروازے پر دستک دینے کے لیے آپ کو اپنا بازو اوپر اٹھانا پڑتا ہے اور پھر ہتھیلی یا انگلیوں کے جوڑوں کی مدد سے آپ دروازے پر دستک دیتے ہیں۔
حال ہی میں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں معروف ٹک ٹاکر جولین براؤن نے دستک دینے کا ’مائینڈ بلوئنگ‘ طریقہ دریافت کیا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں اور یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ وہ عمر بھر غلط طریقے سے دروازوں پر دستک دیتے رہے۔ اس ویڈیو میں جولین براؤن نے لوگوں کو بتایا ہے کہ دروازے پر دستک دینے کے لیے آپ کو اپنا بازو یا ہاتھ اوپر بلند کرنے کی ضرورت نہیں۔
جولین براؤن نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں دروازے پر اپنے ہاتھ کی مدد سے اس طریقے سے دستک دی کہ دیکھنے والے ہزاروں لوگ ان کے اس انداز پر حیران رہ گئے۔
کمنٹس سیکشن میں متعدد صارفین نے جولین کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ دروازے پر اپنا ہاتھ بلند کیے بغیر دستک دینا اتنا آسان بھی ہوسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جولین چلتے ہوئے ایک دروازے کے قریب پہنچتے ہیں اور دستک دینے کے لیے اپنا ہاتھ بلند کرتے ہیں مگر پھر کچھ سوچ کر رک جاتے ہیں۔ وہ پھر اپنے ہاتھ کو دیکھتے ہیں اور بازو نیچے کرلیتے ہیں اور مٹھی بند کرکے انگلیوں کے جوڑوں کی مدد سے دروازے پر دستک دیتے ہیں۔
ٹک ٹاک پر ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہیں اور خود سے سوال کررہے ہیں کہ ہم کیوں آج تک دستک دینے کے لیے ہاتھ اوپر اٹھاتے رہے۔ تاہم کچھ صارفین نے اس طریقہ کار سے اختلاف بھی کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ طریقہ کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا جس پر اسے دوسرے صارف نے جواب دیا کہ کیوں کیا یہ غیرقانونی ہے۔ اسی طرح ایک صارف نے کہا کہ میرا ذہن نہیں مان رہا کہ میں اس طرح دستک دوں۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر بیشتر صارفین محظوظ ہوئے ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں دروازے پر دستک دینے کا یہ طریقہ پسند آیا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ جب آسانی سے ہاتھ نیچے رکھتے ہوئے دستک دی جاسکتی ہے تو کیوں اپنی توانائی ضائع کریں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پرانے دور میں دروازوں پر اوپر کی جانب ہینڈل لگے ہوتے تھے جنہیں ہاتھ میں تھام کر دروازے پر دستک دی جاتی تھی، یہ عادت آج بھی انسانوں نے اپنائی ہوئی ہے۔
تین بار سے زیادہ دروازہ کھٹکھٹانا نہیں چاہیے۔ بالکہ گھر میں موجود لوگ کسی ضروری کام میں مصروف ہو سکتے ہیں اس لئے دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد تھوڑی دیر رکنا بہتر ہے ? اور اگر دروازے پر ایسا لاک لگا ہو جس سے کسی کی موجودگی کا اندازا لگانا مشکل ہو تب دروازہ پیٹنا جس سے ہمسائے کو بھی تکلیف کا سامنا ہوہمیں اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔