اورنگ آباد، 18 فروری ؛مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 158 نئے کیسزدرج کئے گئے ہیں اور اس دوران ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔ طبی حکام نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلعی ہیڈکوارٹرس سے یواین آئی کی جانب سے کی جمع کی گئی رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد ضلع اس وبا سے سب سے زیادہ متاثررہا، یہاں 53 نئے کیسزسامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد لاتور ضلع میں 28 کیسز، بیڑ میں 20کیسز، ہنگولی میں 19 کیسز، عثمان آباد میں 17 کیسز، پربھنی میں نو کیسز، ناندیڑ میں آٹھ اور جالنہ میں چار کیسز سامنے آئے ہیں۔