دیوریا : اتر پردیش میں صوتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے، عدالت کے حکم پر مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرکی آوازکی شدت کو معیار کے مطابق کنٹرول کرنے کے یوگی حکومت کے اقدامات کے تحت صرف دیوریا میں 167 لاؤڈ اسپیکراتروائے گئے۔
دیوریا کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کنور پنکج نے بتایا کہ اب تک ضلع میں مختلف مقامات سے 167 لاؤڈ اسپیکراتروائے گئے ہیں اور 248 لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کو کم کرایا گیا ہے۔
اے ڈی ایم (انتظامیہ) پنکج نے یہاں یواین آئی کو بتایا کہ اتر پردیش حکومت کے حکم پر مذہبی مقامات سے غیر قانونی لاؤڈ اسپیکروں کو ہٹایاجارہا ہے۔