برازیلیا ، 22 اکتوبر ؛ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 16853 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن سے متاثرہ افراد کی تعداد 21697341 ہوگئی ہے۔برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کی رات دیر گئے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 451 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد اس وبا کی وجہ سےاموات کی تعداد 6،04،679 ہو گئی ہے۔
ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک دو کروڑ آٹھ لاکھ 70 ہزار سے زائد لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے برازیل میں کورونا کے 15609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 373 افراد ہلاک ہوئے تھے۔