لکھنؤ: کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کرکے سائبر جعلسازوں نے کھاتے سے 17ہزار روپئے غائب کردیئے۔متاثر نے اس کی شکایت مقامی تھانہ اور سائبر کرائم سیل میںدرج کرائی۔
سائبر ٹیم نے فوراً معاملے کی چھان بین کرکے ملزم کے کھاتے کو سیز کروانے کےبعد متاثر کےپورے پیسے ان کے کھاتے میںواپس کروادیئے۔
سائبر کرائم سیل انچارج ستیش چندر ساہو کے مطابق شکایت کنندہ نے درخواست دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 9جنوری کو ان کے پاس ایک انجان نمبر سے کال آئی۔
فون کرنےو الے نے خود کو ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ کسٹمر کیئر ملازم بتایا۔
متاثر کے مطابق جعلساز نے کہا کہ آپ کے کریڈٹ کارڈ پر پلان ایکٹویٹ ہوگیا ہے جسے ڈی ایکٹویٹ کرانے کے لئےاس نے باتوں میں الجھاکر کھاتے کی معلومات حاصل کرلی۔اس کےکچھ دیر کےبعد ان کے کھاتے سے 17ہزار روپئے نکال لئے گئے جب متاثر کو اس کی بھنک لگی تو انہوں نے مقامی تھانہ اور سیل میںاس کی شکایت درج کرائی۔
اس کے بعد ہی ٹیم نے معاملے کی چھان بین کرکے بین ملازمین کی مدد سے ملزم کے کھاتے کو سیز کروادیااور بدھ کومتاثر کے پورے پیسے دوبارہ ان کے کھاتے میںٹرانسفر کروادیئے۔ رقم واپس پاکر متاثر نے لکھنؤ پولیس کمشنریٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔