عدن:جنگ زدہ ملک یمن میں ہیضہ کی وبا پھیلتی ہی جا رہی ہے اور گذشتہ 27 اپریل سے اب تک اس میں 180 لوگوں کی جان جا چکی ہے ۔ مریضوں، زخمیوں اور جنگی قیدیوں کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی ریڈ کراس کے مطابق یہ وبا تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور گذشتہ 27 اپریل سے اب تک تقریبا 180 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔
اس سے پہلے یمن کی صحت کی وزارت نے بھی بتایا تھا کہ دارالحکومت صنعا میں اس بیماری کے شکار 115 لوگ مارے جا چکے ہیں۔ ریڈ کراس کے ڈومینک تھلھارٹ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ جنگ زدہ ملک یمن میں اب بھی 11 ہزار سے زائد ہیضہ کے مشتبہ مریض ہیں۔ حکام نے ایک دن قبل صنعا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور اس بیماری کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی تھی۔