پیرس،9 اکتوبر(ژنہوا) فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس (کوڈ 19) کے مزید 18،129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پبلک ہیلتھ ایجنسی کے یومیہ کے اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کے روزلگاتار دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے 18،129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین تعداد بڑھ کر 6،71،638 ہوگئی ہے۔ خیال رہے بدھ کے روز 18،746 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
اسی مدت کے دوران76 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 32،521 ہوگئی ہے۔ کووڈ 19 کے علاج کے لئے اب بھی 7،624 افراد ملک کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ان میں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں داخل مریض بھی شامل ہیں۔
وزیر صحت اولیور ویرن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا’’صحت کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ فرانس میں ہر روز زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اب قومی سطح پرایک لاکھ میں 116 افراد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔
مسٹر ویرن نے کہا کہ ملک کے چار بڑے شہروں للی ، گرینوبل ، لیون اور سینٹ ایٹین میں حالات مزید خراب ہوگئےہیں ۔ صدر امانوئل میکرون نے ان علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے اور یہ ہفتے کی صبح سے نافذ العمل ہوگا۔