نئی دہلی، 9 اپریل (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 185.55 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 55 لاکھ 7 ہزار 496 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1150 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 11 ہزار 365 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملے کا 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.25 فیصد تک ہوگئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اس دوران ایک ہزار 194 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ ایک ہزار 196 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 66 ہزار 362 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 79.34 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔