فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف ایک دن کے اندر 19 مزاحمتی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ الرسالہ ویب سائٹ نے فلسطین کے انفارمیشن سینٹر معطیٰ کے حوالے سے بتایا کہ فلسطین کے مغربی کنارے، غرب اردن اور بیت المقدس میں ایک دن کے اندر انیس مزاحمتی کارروائیاں انجام دیں۔ ان کارروائیوں میں فائرنگ اور دستی بموں کے استعمال کے تین اقدامات بھی شامل ہیں جو فلسطینی نوجوانوں نے نابلس شہر میں انجام دئے۔ مُعطیٰ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے دس مقامات پر فلسطینی نوجوانوں اور ناجائز صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔









