اورنگ آباد، 28 دسمبر ؛ مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 19 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔صحت کے حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس دوران کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔
ضلع ہیڈکوارٹر سے یواین آئی کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں اس مدت کے دوران انفیکشن سے لاتور سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں چھ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں چار، پربھنی اور ناندیڑ میں تین تین، بیڑ میں دو اور عثمان آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔اس دوران ہنگولی ضلع میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔