نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 190.67 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 190 کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار 631 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2897 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 19 ہزار 494 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2986 لوگ کووڈ سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 66 ہزار 935 افراد کووڈ سے بازیاب ہوچکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 72 ہزار 190 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 84 کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار 891 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔