نئی دہلی ، 27 مئی ؛ ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک 192.97 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔
مرکزی وزارت برائےصحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 192 کروڑ 97 لاکھ 74 ہزار 973 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2,710 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ان کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 15 ہزار 814 ہو گئی ہے ۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے ۔ اس کے ساتھ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.58 فیصد ہو گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں 2,296 لوگ کووڈ سے نجات پا چکے ہیں ۔ اب تک کل چار کروڑ 26 لاکھ 7 ہزار 177 مریض کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ شفایابی کی شرح 98.75 فیصد ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 65 ہزار 840 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 84 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 196 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔