نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 193.45 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 45 لاکھ 19 ہزار 805 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2338 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 883 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.64 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2134 لوگوں کووڈ سے صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک کل چار کروڑ 26 لاکھ 15 ہزار 574 کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 63 ہزار 883 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ چار لاکھ 41 ہزار 292 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔