نئی دہلی، 10 جون ؛ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 194.76 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 76 لاکھ 42 ہزار 992 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7584 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 267 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ معاملوں کا 0.08 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3791 لوگ کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.70 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 35 ہزار 50 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85 کروڑ 41 لاکھ 98 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔