لکھنؤ | اتر پردیش میں نماز جمعہ کے بعد تشدد اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے معاملہ میں پولیس نے گزشتہ پندرہ دن میں 1975 افراتفری عناصر کو گرفتار کیا ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ 10 جون کو نماز جمعہ کے بعد پیش آنے والے پرتشدد واقعے اور 16 جون کو فوجی بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں ملوث 1975 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان میں سے 424 لوگ نماز جمعہ کے دوران 10 اضلاع میں پرتشدد واقعات میں ملوث تھے، جب کہ اگنی پتھ اسکیم کے سلسلے میں آتش زنی اور پتھراؤ کے الزام میں 1551 کو گرفتار کیا گیا ہے۔