نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 198.33 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 198 کروڑ 33 لاکھ 18 ہزار 772 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 44 ہزار 489 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 18930 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 66 ہزار 739 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.86 فیصد اور یومیہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 4.32 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 14650 لوگوں نے کووڈ سےنجات بھی پائی۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 29 لاکھ 21 ہزار 977 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.52 فیصد ہے۔
ملک میں آج فعال کیسز کی تعداد 119457 ہے۔ فعال کیسز کل مثبت کیسز کا 0.27 فیصد ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 438005 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.53 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔