خبری ذرائع نے کہا ہے کہ ایران میں فسادات کرانے والے فرانس کے 2 جاسوس گرفتار ہوئے جنہوں نے اہم انکشافات کئے ہیں۔
ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سیاح کی شکل میں ایران آںے والے فرانس کے 2 جاسوسوں نے گرفتار ہونے کے بعد ایران میں حالات کو خراب کرنے اور ایران کی قومی سلامتی کے خلاف اقدام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ہونے والے فرانس کے ان 2 جاسوسوں نے جو میاں بیوی ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور جن کا تعلق فرانس کی بیرونی سکیورٹی سروس سے ہے، اپنے اعترافی بیان میں تہلکہ مچا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انھیں ٹارگٹ دیا گیا تھا کہ ایران کے حالات کوخراب کرنا ہے تا کہ اس طرح ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
فرانس کے ان 2 جاسوسوں کے اعترافات کی ویڈیو بہت جلد جاری کیا جائے گا۔
ایران مخالف فارسی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ان جاسوسوں کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ٹیچرز تھے تاہم یہ اعتراف بھی کیا کہ گرفتار ہونے والے یہ میاں بیوی، ایران کے حالات کو خراب کرنے کیلئے کام کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کو بہانہ بنا کر غیر ملکیوں کے اشاروں پر چلنے والے شرپسندوں اور ایران کے اسلامی انقلاب کے مخالفوں نے نجی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔