بغداد : مغربی عراقی صوبے الانبار میں جمعہ کو ایک فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دو انتہا پسند گرد مارے گئے۔ عراقی فوج نے یہ اطلاع دی۔
عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے وابستہ میڈیا آؤٹ لیٹ سیکورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے ایک صحرائی علاقے میں آئی ایس کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فضائی حملے میں آئی ایس کے دو عسکریت پسند مارے گئے، جب کہ اسلحہ، گولہ بارود، ساز و سامان اور رسد کا سامان تباہ ہو گیا۔
گرچہ عراق نے 2017 میں آئی ایس پر فتح کا اعلان کیا تھا، گروپ کے بقیہ عسکریت پسند شہری علاقوں، صحراؤں اور دور دراز علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔