اندور: مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے سبب 2 افراد کی موت درج کیے جانے کے ساتھ ہی یہاں 178 نئے کورونا متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔
چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) کی جانب سے گذشتہ رات کو جاری بلیٹن کے مطابق ضلع میں اب تک کل 4,47,645 سیمپل کے ٹیسٹ میں 35,861 کورونا متاثر سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے علاج کے بعد 33,202 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور 1945 فعال کیسز ہیں۔
گذشتہ مزید دو افراد کی موت کے بعد کورونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 716 تک جا پہنچی ہے۔