مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی قابض فوج نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پہلے ہی اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینی نوجوان ہاتھوں میں امن کی علامت سفید پرچم لیے جا رہے تھے کہ صہیونی ریاست کی دہشت گرد فوج کے اہل کاروں نے اندھا دھند گولیاں چلا کر انہیں شہید کردیا۔









