کابل ، 2 اگست ؛افغانستان میں ہرات شہر اور اس کے مضافات میں گزشتہ چار دنوں سے فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر90 زخمی ہو گئے ہیں۔
ٹولو نیوز کے مطابق فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 16 فوجیوں کی بھی جانیں گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو طالبان جنگجوؤں نے ہرات کے مضافاتی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ شمال مغربی صوبہ ہرات کے 17 میں سے 16 اضلاع ابھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔
افغانستان سے بین الاقوامی فوجیوں کے انخلا کے درمیان فوج اور طالبان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طالبان نے دیہی علاقوں کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا ہے اور بڑے شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے تیز کر دیئے ہیں۔