نیامی، 26 جون (یو این آئی) نائیجیریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مغربی نائیجر کے تلابیری علاقے میں دہشت گردانہ حملے میں 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔
وزارت نے ایک پریس میں بتایا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب دفاعی اور سیکورٹی فورسز کے ایک دستے پر تاسیہ گاؤں کے مضافات میں مسلح دہشت گرد گروہوں نے حملہ کیا.
جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں اور ایک عام شہری سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ حملے میں نو فوجی زخمی اور دو فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
وزارت نے کہا کہ اس دوران بہت سے دہشت گرد مارے گئے اور ان کے سفر اور مواصلات کے ذرائع کو تباہ کر دیا گیا۔ مزید برآں، بقیہ حملہ آوروں کی تلاش اور انہیں تباہ کرنے کے لیے فضائی اور زمینی فورسز کو تعینات کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاسیہ گاؤں ‘تین سرحدوں’ والے علاقے (نائیجر-مالی-برکینا فاسو) میں واقع ہے۔