روس نے 200 امریکی شہریوں کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی، جن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے رشتےدار اور پریس سیکرٹری بھی شامل ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 200 امریکی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان افراد میں صدر جو بائیڈن کے دو بھائی اور ایک ہمشیرہ شامل ہیں۔یہ پابندیاں واشنگٹن کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا ردعمل ہیں۔
صدر جو بائیڈن کی بہن ویلری بائیڈن اوینز اور بھائیوں جیمز برائن بائیڈن اور فرانسس ولیم بائیڈن روس نہیں جاسکیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
Watch it Akso