احمد آباد:تقریبا 2000حاملہ خواتین نے آج دوسرے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر گجرات کے راج کوٹ شہر میں ایک ساتھ یوگا کر کے چین میں
اسی ماہ بنے حاملہ خواتین کے اجتماعی یوگا کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کی۔
چین کے انھوئی کے ھیفئي کے ایک اسپتال میں گزشتہ پانچ جون کو 913 حاملہ خواتین نے ایک ساتھ یوگا کر کے حاملہ خواتین کے یوگا کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
راج کوٹ کے کلکٹر وکرانت پانڈے نے یواین آئی کو بتایا کہ تقریبا2000 خواتین نے کالاواڈ روڈ کے سوامی نارائن آڈیٹوریم میں ایک ساتھ یوگا کیا۔ اس سلسلے میں
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے انتظامیہ سے تمام ضروری اجازت لے لی گئی تھی اور طے معیار کے مطابق تمام شریک خواتین 12 ہفتے یا اس سے زیادہ وقت سے حاملہ تھیں۔
کم از کم 30 منٹ یوگا کرنے کی بندش تھی پر سیشن اس سے کہیں زیادہ دیرتقریبا 47 منٹ تک چلا۔ اس میں ہری دوار کے ایک تسلیم شدہ یوگا انسٹرکٹر نے ڈاکٹروں کی موجودگی
میں یوگا کرایا۔
مسٹر پانڈے نے بتایا کہ اس اجتماعی یوگا پروگرام سے جڑے دستاویزات اور اس کا ویڈیو گنیزبک انتظامیہ کو بھیج دیا گیا ہے ۔ جیسے ہی اسے حتمی منظوری ملے گی نیا ریکارڈہندوستان
اور راجکوٹ کے نام درج ہو جائے گا۔