نئی دہلی 31 دسمبر [یو این آئی] وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایمس راج کوٹ کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی موجود تھے یاد کیا، جنہوں نے انسانیت کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کو مسلسل داؤ پر لگائے رکھا۔
انہوں نے سائنسدانوں اور ان تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہا، جنہوں نے اس مشکل وقت میں پوری لگن کے ساتھ غریبوں کو کھانا مہیا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال نے یہ باور کرا دیا ہے کہ جب ہندوستان متحد ہوجاتا ہے تو وہ مشکل ترین بحران کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موثر اقدامات کے نتیجے میں ہندوستان بہت بہتر پوزیشن میں ہے اور کورونا کے متاثرین کو بچانے کا ہندوستان کا ریکارڈ دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ویکسین کے بارے میں ہر ضروری تیاری جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں تیار کی جانے والی ویکسین بنانے کی کوششیں حتمی مراحل میں ہیں، جسے تیزی سے ملک کے ہر کونے تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی حفاظتی ٹیکہ سازی مہم چلانے کے لئے بھارت کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جس طرح سے ہم نے انفیکشن سے بچنے کی کوشش کی تھی، اسی طرح ٹیکہ کاری کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔