دو ہزار چوبیس گزشتہ 3 دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے سب سے زیادہ ہلاکت خیز رہا
سال 2024 گزشتہ تین دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز رہا۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی سال 2024 میں صحافیوں کی ہلاکتوں پر رپورٹ جاری ہو گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال 18 ممالک میں 124 صحافی ہلاک ہوئے۔
ہلاک صحافیوں میں 70 فیصد صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے، اسرائیل نے غزہ جنگ میں گذشتہ برس 85 صحافی شہید کیے۔ اسرائیل غزہ جنگ کے بعد پاکستان اور سوڈان میں سب سے زیادہ صحافی قتل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوا، 24 صحافی ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے، رواں برس بھی اب تک 6 صحافیوں، میڈیا ورکرز کی ہلاکتیں ہوچکیں۔