ودے پور(بھاشا) بنانی سیمنٹ لمیٹیڈ نے واجب الادا ۱۸۲ کروڑ روپئے کے ٹیکسوں کی ادا ئیگی کو قبول کرتے ہوئے راجستھان حکومت کو ۵۰ کروڑ روپئے کی ادائیگی کر دی ہے۔ بنانی سیمنٹ کے ذریعہ جاری ایک ریلیز کے مطابق راجستھان ہائی کورٹ کے ذریعہ جاری احکامات کے تحت کمپنی کو ۳۰ جون ۲۰۱۴ تک ۵۰ کروڑ روپئے فوری طورپر اور بقایا رقم ۱۲ ماہانہ قسطوں میںادا کرنی تھی۔ ریلیز کے مطابق راجستھان ہائی کورٹ کے حکم کے تعمیل کے تحت کمپنی نے ۲۷ جون کو ۵۰ کروڑ روپئے ادا کر دیے غور طلب ہے بنانی سیمنٹ نے راجستھان ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نے عرضی داخل کی تھی۔ لیکن سپریم کورٹ سے بھی بنانی سیمنٹ کو کوئی راحت نہیں ملی۔