لاگوس، 16 اگست ؛نائجیریا کی شمال ریاست جیگاوا میں ایک بس اور ٹرک ٹوٹے کلورٹ پرگر جانے سے ٹکرانے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے ترجمان لوان شیسو نے بتایا کہ حادثہ اتوار کو ریاست کے گوارم علاقے کے رادابی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں سیلاب کے پانی سے ڈھکے ہوئے ٹوٹے کلورٹ پر گر گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح 6 بجے ہمیں رادابی گاؤں سے فون آیا کہ گوارم۔ بسرکا روڈ پر سڑک حادثہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں کے ایک مقامی ڈاکٹر نے حادثے میں 21 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو کہ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ گئے تھے۔ اس حادثے میں ایک مسافر بچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔