فلسطینی استقامتی محاذ نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکیس بار صیہونیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ فلسطین کے معطی مرکز کی رپورٹ کے مطابق، استقامتی محاذ کے جوانوں نے صیہونیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی اور دھماکہ خیز مادوں سے بھی انھیں نشانہ بنایا ۔ رپورٹ کے مطابق، یہ مسلحانہ کارروائیاں بیت المقدس، نابلس، رام اللہ، جنین، طولکرم اور الخلیل میں رونما ہوئی ہیں ۔









