اورنگ آباد ، 19 اگست ؛ مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 210 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ طبی احکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔
تمام ضلع صدر مقامات سے یواین آئی کی طرف سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کےمطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے بیڑ سب سے زیادہ متاثررہا ،یہاں 100 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہو گئی ۔ اس کے بعد ناندیڑ میں سات نئے کیسزسامنے آئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی ۔ عثمان آباد 45 نئے کیسز ، لاتور میں 22 نئے کیسز ، جالنہ میں 18 نئے کیسز جبکہ اورنگ آباد میں 16 نئے کیسز ، پربھنی اور ہنگولی میں بالترتیب ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔