نئی دہلی،31مارچ(یواین آئی)ملک میں پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 227 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد انفیکشن کے کل مریضوں کی تعداد بڑھکر 1251ہوگئی ہے اور تین مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وائرس کی زد میں آکر مرنےوالوں کی تعداد 32ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جن تین مریضوں کی موت ہوئی ہے وہ گجرات،مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کے ہیں۔ان معاملوں میں اضافے کی وجہ سے کچھ مقامات پر لوگوں کی بے احتیاطی اور وقت پر اس کے بارے میں معلومات نہ دیا جانا شامل ہے۔انہوں نے کہا،’’ہم اس لڑائی میں اتنے ہی کامیاب ہوسکیں گے جتنا ہمیں لوگوں کا ساتھ ملے گا۔‘‘
مسٹر اگروال نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی توجہ کورونا وائرسے زیادہ انفیکشن والے علاقون پر ہے اور سبھی ریاستوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی سرویلانس ،زیادہ رابطے کی ٹریسنگ جیسی کوششوں پر ہے اور لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل ہونے پر مرکوز کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں سماجی دوری اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کی وجہ سے انفیکشن کے معاملوں میں کمی لائی جاسکتی ہے اور ایک شخص کی لاپرواہی بھی حکومت کی پچھلے ڈیڑھ ماہ کی محنت کو بےکار کرسکتی ہے۔لیکن اس کےلئے عوام کو محتاط رہنا ہوگا۔اس کے علاوہ یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ ہمیں ایک ایسی وبا کا سامنا کربا پڑ رہا ہے جس کے پھیلنے کی شرح بہت زیادہ ہے اور ایک چھوٹی سی لاپرواہی بھی کافی بھاری پڑسکتی ہے۔یہ ایک اجتماعی لڑائی ہے اور مرکزی حکومت سبھی ریاستی حکومتوں اور مرکزی کے زیر انتظام ریاستوں اور علاقوں کےساتھ پورا تعاون کررہی ہے اور معاملے پر باریکی سے نظر رکھی جارہی ہے۔
مسٹر اگروال نے بتایا کہ حکومت ملک میں ضروری اشیا کی فراہمی اور لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل کرنے کو یقینی بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔