بیونس آئرس، 4 فروری؛ارجنٹینا کے بیونس آئرس صوبے میں زہریلی کوکین کے استعمال سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے اور 84
افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ٹی این میڈیا نے جمعرات کو دیر گئے اطلاع دی کہ وزارت صحت نے ملک میں زہریلی اشیاء کے نئے کیسز کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ماہرین، کوکین میں ملاوٹ والے مادے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ چوہے کا زہر ہے۔
بیونس آئرس کے سیکورٹی منسٹر سرجیو برنی نےجنہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کوکین خریدی ہے‘ ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسے پھینک دیں۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ متعدد مشتبہ افراد کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے۔