لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بجلی چوری مہم کے تحت جمعرات کو لیسا میں ۱۱۹۹ کنکشنوں کی جانچ کی گئی ۔اس جانچ میں زیادہ تر کنکشن صحیح پائے گئے حالانکہ کچھ مقامات پر بجلی چوری پائی گئی جس کیلئے صارفین پر کارروائی کرتے ہوئے لوڈ بڑھانے و جرمانہ جمع کرایا گیا۔ نوڈل افسر ایس کے ورما نے بتایا کہ جمعرات کو چھ مقامات پر بجلی چوری ملی جس کیلئے لوگوں نے جرمانہ موقع پر ہی جمع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ۳۰۹ معاملے زیادہ لوڈ کے ملے جس کیلئے ان کا لوڈ بڑھوایا گیا۔ مہم کے دوران آج ۱۴۶۸ لوگوں نے نئے بجلی کنکشن لئے۔ کچھ گھروں میں میٹر خراب پائے گئے جس کے بدلنے کی کارروائی کی گئی۔