لکھنؤ، 3 ستمبر (یو این آئي) اتر پردیش میں کورونا وائرس کی وسیع ٹیکہ کاری مہم کے درمیان زیر علاج مریضوں کی تعداد 239 ہوگئی ہے، اور ریاست کے 24 اضلاع میں اب کورونا وائرس کا ایک ہی مریض باقی نہیں بچا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کے روز کوڈ -19 مینجمنٹ کے لئے قائم کی گئی ٹیم-9 کی میٹنگ میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں، ریاست کے 64 اضلاع میں انفیکشن کی جانچ میں ایک بھی نیا کیس نہيں پایا گیا ہے۔
11 اضلاع میں 10 سے کم مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور آج، 24 اضلاع میں زیر علاج مریضوں کی تعداد صفر ہے۔