کوالالامپور، 25 مارچ (یو این آئی/ژنہوا) ملائیشیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24316 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4079242 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔
وزارت کی ویب سائٹ پر پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، ان میں سے 297 کیسز باہر سے متاثرہ افراد میں پائے گئے ہیں، جبکہ 24019 مقامی طور پر منتقل ہونے والے کیسز ہیں۔ اسی دوران کورونا سے متعلق 64 اموات بھی ہوئی ہیں، جن میں کل اموات کی تعداد 34664 تک پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو 25512 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 3796975 تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت ملائیشیا میں فعال مریضوں کی تعداد 247603 ہے، جن میں سے 321 آئی سی یو میں ہیں اور 194 سانس لینے کی تکلیف کے باعث آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔