ماٹنریل۔دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمس اور ان کی بڑی بہن وینس ولیمس مانٹریل کپ خاتون ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ امریکہ کی سرینا نے کوارٹر فائنل مقابلے میں سابق عال
می نمبر ایک ڈینمارک کی 11 ویں سیڈ ووزنیاکی کو اور وینس نے 14 ویں سیڈاسپین کی کارلا ساریج نوارو کوہرا کر آخری چار میں جگہ بنائی۔ 32 سالہ سرینا نے کہامجھے یقینی طور پر ان کے خلاف کھیلنا اچھا نہیں لگتا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ان سے بہت مقابلے ہارے ہے۔ یقینا یہ کوئی مذاق میچ نہیں ہے۔ وہ کافی اچھی کھلاڑی ہے۔ وہ کافی اچھی سروس کرتی ہے۔ وہ ہر چیز کو اچھی طرح کرتی ہے تو سچ میں یہ کسی کیلئے بھی مشکل مقابلہ ہوگا ۔ سرینا اور وینس 25 ویں بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ آخری بار 2013 میں چالرسٹن کے سیمی فائنل میچ میں دونوں بہنوں کا آمنا سامنا ہوا تھا اور وہاں سرینا نے جیت درج کری تھی۔ سرینا نے 2009 ومبلڈن فائنل سمیت گزشتہ پانچ مقابلوں میں وینس کو شکست دی ہے۔ چودہ سال میں پہلی بار مانٹریل میں کھیل رہی سرینا کورٹ میں پوری طرح تال میں نظر آ رہی ہے۔ سرینا تین بار کینیڈین کورٹ میں چمپئن رہ چکی ہے۔ سرینا نے کہا وینس بہت اچھا کھیل رہی ہے۔ مجھے ان کو اچھا کھیلتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ ظاہر ہے اس وقت نہیں جب وہ میرے خلاف کھیل رہی ہو لیکن اس کے علاوہ ان کو اچھا کھیلتے ہوئے دیکھنا خوشگوار ہوتا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسٹینفورڈ میں خطاب جیت چکی سرینا کی بہن اورسابق نمبر ون وینس سیمی فائنل مقابلے کے بارے میں کہایہاں پر کوئی راز اور حکمت عملی نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر کسی نے ان کے خلاف میچ جیتا ہے تو انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین میچ کھیلا ہے۔ میں ایسا چاہوں گی کہ یہ میری زندگی کا اچھا میچ نہ ہو لیکن میں جانتی ہوں کہ مجھے اچھا کھیلنا ہے ۔دیگرکواٹر فائنل مقابلوں میں تیسری سیڈ پولینڈ کی ردوانسکا نے آٹھویں سیڈ ازارینکاکو دو مسلسل سیٹو ںمیں شکست دی۔