ریاست مہاراشٹرا میں بس میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بھارتی اے این آئی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بس یاوتمال سے پونے جا رہی تھی، جس میں 32 افراد سوار تھے۔
اے این آئی کے مطابق بلڈھانہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایچ پی تمموڈ نے بتایا کہ حادثے میں 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
Deeply saddened by the devastating bus mishap in Buldhana, Maharashtra. My thoughts and prayers are with the families of those who lost their lives. May the injured recover soon. The local administration is providing all possible assistance to the affected: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 1, 2023